LIVE

کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
July 24, 2020
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں دن اور رات میں پانچ، پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لیاری، کیماڑی، سکندر آباد، شیریں جناح کالونی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر ملیر سٹی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ کے الیکٹرک فالٹ اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ میں لوڈ شیڈنگ کی مکمل ذمہ داری کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک پر عائد کی ہے اور نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے۔