LIVE

جنوبی بلوچستان میں سڑکیں بننے سے سماجی اور اقتصادی ترقی آئے گی: عاصم باجوہ

ویب ڈیسک
July 26, 2020
 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ  عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں توجہ سڑکیں بنانے پر مرکوز ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سڑکوں سے رابطے بڑھیں گے جس سے سماجی اور اقتصادی ترقی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوشاب، آواران، خضدار اور بیلہ موٹر ویز سے علاقے کی صورت حال بدلے گی۔

اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ  سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جس سے  کیچ، آواران اور جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔