LIVE

سرکاری ملازمت کیلئے مقررہ عمر میں 15 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
July 28, 2020
 

فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15 سال رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت سندھ میں اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی رعایت یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2022 تک برقرارر ہے گی۔