LIVE

موٹاپے پر قابو پانے کی مہم، بائے ون گیٹ ون فری پر پابندی کی تجویز

ویب ڈیسک
July 28, 2020
 

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کے بعد دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں میں موٹاپے کے امکانات میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

اس ضمن میں برطانوی حکومت نے عوام کو موٹاپے پر قابو پانے اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

مہم کے تحت کے زیادہ چکنائی والے کھانوں سے متعلق ٹی وی اور آن لائن اشتہارت کو رات 9 بجے سے پہلے چلانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق دن اور شام میں زیادہ تر لوگ ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں جہاں کھانے کے اشتہارات دیکھنے کے بعد لوگوں کو کھانا کھانے کا دل زیادہ کرتا ہے۔ 

برطانیہ میں موٹاپے پر قابو پانے کے لیے نئی مہم کے تحت فاسٹ فوڈ، میٹھے اور مضر صحت کھانوں کی 'بائے ون گیٹ ون فری' ڈیلز پر پابندی عائد کرنے کو کہا گیا ہے۔

نئی مہم کے تحت برطانیہ کے ریسٹورینٹس میں مینیو پر کھانے کے ساتھ اس کی کیلوریز لازمی درج کرنے کو کہا گیا ہے تاکہ لوگ کھانا آرڈر کرتے وقت کیلوریز پر نظر رکھیں۔

 واضح رہے کہ برطانیہ میں اس نئی مہم کا مقصد لوگوں کو موٹاپے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ چاق و چوبند بنانا ہے۔