LIVE

عید بعد حکومت مخالف تحریک چلی تو قیادت کون کرے گا؟

ویب ڈیسک
July 29, 2020
 

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف نئی محاذ آرائی کے لیے صف بندی کا سلسلہ جاری ہے۔

عید کے بعد اپوزیشن کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے حکومت مخالف تحریک کی قیادت کا ہار شہباز شریف کے گلے میں ڈالا لیکن شہباز شریف نے لگے ہاتھ واپس بلاول کو پہنا دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انقلاب کی قیادت شہباز شریف کریں گے جس کے جواب میں  شہباز شریف بوکے کہ وہ جوان کندھے کو ذمے داری دیں گے۔