LIVE

کراچی: عید کے دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

فوٹو: فائل

کراچی میں عید کے دنوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا جب کہ صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی لیکن رفتار کم رہے گی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں دن بھی موسم مرطوب رہنے اور صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان رہے گا جب کہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔