LIVE

پاکستان کی ہر خوشی اور غم میں ہمیشہ ساتھ دیں گے: جاپانی سفیر

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

فوٹو: فائل

پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے اپنے ایک پیغام میں حکومت جاپان کی جانب سے پاکستانیوں اور حج زائرین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار اور دوستانہ رہے ہیں، سچے دوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام کے لیے امن، ترقی اورخوشحالی کےخواہشمند ہیں۔

کونینوری متسودا نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کی ہر خوشی اور غم میں جاپان ہمیشہ ساتھ دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے کورونا وبا ہو، ٹڈی دل کا حملہ یا سیلاب، جاپان حکومت پاکستان کےساتھ ہے۔