LIVE

عید سے قبل گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

اسلام آباد:  اوگرا نے عید سے قبل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔