LIVE

راحت فتح علی خان نے عید پر نیا گانا ریلیز کردیا

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بڑی عید پر مداحوں کو بڑا تحفہ دے دیا۔

راحت فتح علی خان نے نیا گیت ’غم عاشقی تیرا شکریہ‘ ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ گیت مشہور شاعرہ پروین شاکر کی شاعری پر مبنی ہے جسے اب تک یوٹیوب پر 3 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔