LIVE

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
August 02, 2020
 

فائل فوٹو

کراچی: ملیر شاہ لطیف میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ملیر سٹی تھانے میں تعینات پولیس اہلکار عثمان زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار عثمان سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی اہلکار کی ٹانگ پر لگی۔