LIVE

زمین کے تنازع پر بھائی نے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

روزنامہ جنگ
August 03, 2020
 

پولیس کے مطابق مقتول صداقت اور اس کے بھائی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا چلا آ رہا تھا۔ فوٹو: فائل

مریدکےکے علاقہ خراباں ٹاؤن میں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکےاپنے سگے بھائی اور اس کی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خراباں ٹاؤن میں مقتول صداقت اور اس کے بھائی میں زمین کے تنازع پر جھگڑا چلا آ رہا تھا۔

گزشتہ روز مقتول صداقت کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور اس کی بیوی کو قتل کر دیا جب کہ ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔