LIVE

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک
August 03, 2020
 

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20 ارب 45 کروڑ روپے کے شیئرز کا کاروبار ہوا،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 613 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 613 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 871 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20 ارب 45 کروڑ روپے کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

 دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوکر 167.46 روپے کا ہوگیا ہے۔