LIVE

کراچی کو پانی سپلائی کرنیوالی مین لائن مرمت کے بعد دوبارہ پھٹ گئی

ویب ڈیسک
August 06, 2020
 

حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق جمعرات کو بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے لائن پھٹی تھی، لائن کی مرمت کے بعد آج صبح 4 بج کر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تھا تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔

مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

 واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔