LIVE

پنڈی میں اوباش نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

ویب ڈیسک
August 06, 2020
 

راولپنڈی میں چار نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے کئی ماہ بعد واقعے کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپا مارا توشدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروالیں۔

راولپنڈی کے علاقہ سید پوری گیٹ میں رات کے آخری پہر مبینہ طورپر نشے میں دھت 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور ویڈیو اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

واقعے کوکئی ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج ہوا نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ رات دو بجے کا ٹائم تھا جس وہ گلیوں میں چلتی جارہی تھیں، آگے  ڈھکی محلے کے باہر چار لڑکے  تھے جنہوں اس کے ساتھ زبردستی کی اور مارا  بھی۔

ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ملزمان محسن اور ارسلان عرف آنی کے خلاف 15 جولائی کو مقدمہ کر لیاگیا تاہم جب پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی توشدید مزاحمت کاسامنا کرناپڑا۔

ملزمان نہ صرف گرفتاری سے بچ نکلے بلکہ 7 اگست تک عبوری ضمانت بھی کروالی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرکے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔