LIVE

بریگیڈئیر (ر) شجاع حسن پاکستان اسٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

ویب ڈیسک
August 07, 2020
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بریگیڈیئر (ر) شجاع حسن کو پاکستان اسٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا۔

شجاع حسن کی بطور سی ای او اسٹیل ملز تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر (ر) شجاع حسن کو ایک سال کے لیے پاکستان اسٹیل ملز کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور تقرری دونوں طرف سے ایک ماہ کے نوٹس پرمنسوخ کی جاسکے گی۔