LIVE

سونا غریب کیلئے خواب بن گیا، قیمت نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
August 07, 2020
 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی اور یہ ملک میں سونے کی قیمت کی بلند ترین سطح ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 2144 روپے بڑھ کر 113169 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔