LIVE

لاہور میں بارش سے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

ویب ڈیسک
August 10, 2020
 

لاہور میں بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں شہری بجلی سے محروم ہو گئے۔ 

بارش کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے والے علاقوں میں سبزہ زار، ڈبن پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن اور  ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے شامل ہیں جب کہ کوٹ خواجہ سعید، گلبرگ، مصری شاہ، سمن آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے، یہ عارضی بندش ہے کچھ دیر میں فیڈرز سے بجلی بحال ہو جائےگی۔