LIVE

لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں: سعید غنی

ویب ڈیسک
August 10, 2020
 

فائل فوٹو: سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی سے خوش ہیں اس لیے ووٹ دیتے ہیں۔

کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جتنے وسائل ہیں اس کے مطابق کام کررہے ہیں اور لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور اختیارات کے مطابق میئر  کراچی کو فنڈ دیتے ہیں اگر میئر کراچی مطمئن نہیں ہیں تو قانون تبدیل کرنا پڑے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کی صورتحال کورونا کیے حوالے سے بہتر ہے اور حالات مزید بہتر ہوجاتے ہیں تو15 ستمبر کو اسکول کھول دیں گے۔