LIVE

سیشن کورٹ لاہور میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک
August 10, 2020
 

سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لیے آنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج کے کمرے کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نواز پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

احاطہ عدالت میں قتل کے بعد ملزم کے فرار نے پولیس کی کارکردگی پرسوال اُٹھا دیے ہیں۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔