LIVE

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی

ویب ڈیسک
August 11, 2020
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز  میں آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے  آئی ایس آئی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش  کسی بھی قسم کےخطرے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔