Time 03 جون ، 2020
پاکستان

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ ملکی سلامتی و خود مختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم  عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی موجود تھے۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو علاقائی اور داخلی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہاگیا۔

مزید خبریں :