LIVE

فیس بک استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

ویب ڈیسک
August 14, 2020
 

فوٹو: فائل

گزشتہ کئی سالوں سے متعدد ڈیولپرز کی جانب سے اپنی اپنی ایپ کے 'لائٹ' ورژن متعارف کرائے جا چکے ہیں تاکہ صارفین ان ایپ کو کم اسپیڈ والے انٹرنیٹ کے باوجود بھی استعمال کر سکیں۔

لیکن اب حال ہی میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپ فیس بک نے اپنی ایپ 'فیس بک لائٹ' بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک نے برازیل میں صارفین کو 'فیس بک لائٹ ایپ' بند کرنےکے حوالے سے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں اور اب فیس بک پوری دنیا میں اپنی لائٹ ورژن ایپ بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

آنے والے دنوں میں سماجی رابطوں کا مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک اینڈرائیڈ اور آئی او صارفین کے لیے اپنی لائٹ ورژن ایپ بند کر رہا ہے۔

دنیا بھر میں فیس بک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین اب فیس بک ایپ کے ہی ذریعے ہی اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکیں گے۔