LIVE

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کے نام، ایک گیند بھی نہ ہو سکی

ویب ڈیسک
August 15, 2020
 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش اور کم روشنی کے باعث کھیل نہ ہوسکا۔

ساؤتھمپٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک گیند بھی نہ پھینکی جاسکی اور میچ ریفری نے کم روشنی اور بارش کے باعث کھیل ختم کردیا۔

پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے ہیں جب کہ محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ناقابل شکست اننگز نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا جب کہ عابد علی نے 60 اور بابر اعظم نے 47 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔