LIVE

پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
August 21, 2020
 

پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا، کراچی سے اسلام آباد اور لاہورکا یکطر فہ کرایہ 7 ہزار 879 روپے مقرر کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا جبکہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہورکا یکطر فہ کرایہ 7 ہزار 879 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کرائے میں صرف دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ 8 ہزار543 روپے ہوگا۔