LIVE

پوسٹل بیلیٹنگ کی تیاری نہیں، ووٹوں کی گنتی میں مہینے لگ سکتے ہیں: ٹرمپ

ویب ڈیسک
August 22, 2020
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹوں کی گنتی کے لیے ہماری تیاری مکمل نہیں ہے اس لیے اس عمل میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 51 ملین سے زائد بیلیٹنگ کے لیے ہماری تیاری نہیں ہے، ووٹوں کی گنتی وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے امریکا کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے لیے کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ووٹوں کی بروقت گنتی جمہوریت کے لیے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔

امریکی صدر نے اس خدشے کا اظہار بھی کہا کہ انتخابات میں بیرونی عناصر کی جانب سے ہیکنگ بھی کی جاسکتی ہے اور یہ بھی کہا کہ انتخابات میں گنتی کے دوران سائبر حملے کی وجہ سے پریشان ہوں۔

خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں صدر ٹرمپ کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن ہیں۔

امریکا میں کورونا وبا کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہ کرنے اور بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے بعد جو بائیڈن کو ابتدائی سرویز میں صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔