LIVE

کراچی میں آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار منہدم، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
August 27, 2020
 

کراچی کے علاقے  گلستان جوہر ملینیئم مال کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ آسمانی بجلی جوہر موڑ کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی بیرونی دیوار پر گری۔

پولیس کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹ کی بڑی باؤنڈری وال آسمانی بجلی گرنے سے منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر  7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیوار کے ملبے تلے مزید افراد دبے ہوئے ہیں، پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ اور ریسکیو ادارے ملبہ ہٹانے کا کام کر رہے ہیں۔

بارشوں سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔