LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
August 29, 2020
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرے کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

دو روز کے دوران  دوران بھارتی فورسز کےآپریشن میں شہید ہونےوالے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔