LIVE

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
August 30, 2020
 

مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے یوم عاشور پر بھی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں محاصرےکی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

3 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، بھارتی فوج نے گذشتہ روزپلواما میں 3 اورجمعہ کوشوپیاں میں 4 نوجوانوں کو شہیدکیا تھا۔

قابض بھارتی فوج نے یوم عاشور کے جلوس پر بھی فائرنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں40 کشمیری زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 10 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ماضی کی طرح ناکام ہوں گے۔