LIVE

ہواوے کی نئی اسمارٹ واچ کی خصوصیات جانیے

ویب ڈیسک
September 01, 2020
 

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے اسمارٹ فونز بنانے کے ساتھ ساتھ جدید طرز کی اسمارٹ واچز بنانے میں بھی مشہور ہے اور حال ہی میں کمپنی نے ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہواوے کی جانب ’ہواوے واچ فٹ‘ پیش کی گئی ہے جس میں بڑی اسکرین، دیر پا بیٹری لائف اور بے شمار خصوصیات ہیں۔

اسمارٹ واچ کی گوریلا گلاس کے ساتھ ''1.64 AMOLED (اے ایم او ایل ای ڈی) اسکرین ہے جب کہ واچ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی اور اس کے سیلیکون اسٹریپ کو با آسانی تبدیل لیا جا سکتا ہے۔

اگر بات کی جائے اسمارٹ فون کی بیٹری کی تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ واچ ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد عام استعمال کرنے پر 10 دن جب کہ زیادہ استعمال کرنے پر 7 دن تک بیک اپ دیتی ہے، اس کے علاوہ مسلسل جی پی ایس کھلا رکھنے سے واچ کی بیٹری 12 گھنٹے تک چلتی ہے۔

کپمنی کے مطابق نے ’ہواوے واچ فٹ‘ 3 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی تاہم واچ کی قیمت بھی اس ہی وقت بتائی جائے گی۔