LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید و فروخت15 سال کی بلندترین سطح پر

ویب ڈیسک
September 03, 2020
 

حصص بازار میں آج 91 کروڑ 94 لاکھ شیئرزکے سودے ہوئے،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے سے42 ہزار 188 پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں100 انڈیکس 378 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلندترین سطح 42 ہزار 212 جب کہ کم ترین 41 ہزار 834 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریدوفروخت15سال کی بلند ترین سطح پر رہی اور حصص بازار میں آج  91 کروڑ 94 لاکھ شیئرزکے سودے ہوئے اورشیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 54 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 7865 ارب روپے ہے

سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا

دوسری جانب ملک میں  سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوا ہےجس کے بعد ایک تولہ سونےکی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافےسے 98 ہزار 851 روپے ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 26 ڈالر کم ہوکر 1933 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔