LIVE

کویت میں پہلی مرتبہ عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججوں کا تقرر

ویب ڈیسک
September 04, 2020
 

کویت بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا— فوٹو: عرب میڈیا

کویت عدالت عظمیٰ میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

کویتی خبرایجنسی کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 54 ججز کا تقررکیاگیا ہے جس میں 8 خواتین جج بھی شامل ہیں۔

خواتین ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے جس کے بعد کویت اعلیٰ عدالت میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق مقرر کردہ خواتین ججوں کے کام کا کچھ عرصے بعد جائزہ لیا جائے گا۔