LIVE

فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 10, 2020
 

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 98 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور  فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قدر ایک ہزار624 روپے اضافےکے ساتھ 98 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے۔

 عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 30 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا  ایک ہزار 956 ڈالر کا ہے۔