کاروبار
Time 09 ستمبر ، 2020

فی تولہ سونا 400 روپے سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

شیئرز بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا اور 100 انڈیکس  37 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 22 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 579 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور  انڈیکس کی کم ترین سطح 41 ہزار 617 رہی۔

 شیئرز بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 16 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 876 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ہوئی ہے۔

 ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 1لاکھ 13ہزار 100روپے جب کہ 10گرام سونے کی قدر 343 روپےکم ہوکر 96 ہزار 965 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 10 ڈالربڑھ کر1 ہزار 926 ڈالرفی اونس ہے۔

مزید خبریں :