بیٹے کی محبت میں ماں نے کرکٹ کوچ کا روپ دھار لیا۔
بنگلا دیش کے درالحکومت ڈھاکا کے پلٹن میدان میں 11 سالہ شیخ یامین کو اکیڈمی میں کوچ اور کھلاڑیوں کا انتظار تھا لیکن وہ وقت پر نہیں آئے تو برقع اوڑھے ماں نے بیٹے کو خود ہی پریکٹس کرانا شروع کردی۔
ماں نے چھکے چوکے لگائے تو بیٹے نے بولنگ کے گُر دکھائے اور والدہ کو آؤٹ کرکے شاہد آفریدی کی طرح جشن بھی منایا۔
لوگوں کو ماں بیٹے کا انداز بھا گیا اور تصاویر سوشل پر مقبول ہوگئیں۔