LIVE

اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے روز بھی بینکوں کی منتخب برانچز کھولنے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک
September 15, 2020
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کے روز بھی بینکوں کی منتخب برانچز کھولنے کی اجازت دے دی۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بینکوں کو کاروباری مراکز اور بندرگاہ پر واقع اپنی برانچز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بینکوں کو اپنے آپریشنز ہفتے کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اب بینک ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل پیرا ہوکر ہفتے کو منتخب برانچز کھولی جاسکیں گی۔