LIVE

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو مکمل سپورٹ کریں، وزیراعظم کی ہدایت

ویب ڈیسک
September 16, 2020
 

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور بات کرتے رہے جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خاموش رہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور دیگرحکومتی نمائندے موجود تھے۔

اجلاس میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ وہ پولیس کو ٹھیک کر رہے ہیں، متعدد افسروں اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں آئی پنجاب انعام غنی کو حکم دیا کہ سی سی پی او  لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔

عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپ اپنی ٹیم تشکیل دیں۔