LIVE

اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلدکردیا جائےگا، عاصم باجوہ

ویب ڈیسک
September 19, 2020
 

چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلد کردیا جائےگا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاہےکہ مشکل معاملات حل کرلیے گئے ہیں اور کرائے کا تعین کرکے اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر بھی شروع کردیا گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آپریشنز اور مینٹی نینس کاکام بھی سونپ دیا گیا ہے جب کہ  اورنج لائن ٹرین کے عملے کی بھرتیاں جاری ہیں۔