LIVE

’ایم 8 منصوبے سے بلوچستان کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی‘

ویب ڈیسک
September 20, 2020
 

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایم 8 منصوبے سے علاقے میں ترقی آئے گی اور  وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی کے لیے ایم 8 کی تعمیر کا ضروری ٹینڈر ہو گیا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 سیکشن کی تعمیر سے گوادر پورٹ سے رابطہ آسان ہو گا اور منصوبے سے علاقے کے سماجی و معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ یہ وہ منصوبہ ہے جس کا انتظار بلوچستان کے عوام کو برسوں سے تھا، منصوبے سے علاقے میں ترقی اور وہاں کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی۔