LIVE

کراچی میں بجلی کا بدترین بحران، کئی علاقے رات بھر بجلی سے محروم رہے

ویب ڈیسک
September 25, 2020
 

کراچی بجلی کے اعصاب شکن بحران میں مبتلا ہے جس کے باعث متعدد علاقے 24 میں سے 12 گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی پھر نایاب ہوگئی ہے، نیوکراچی، لیاقت آباد، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گارڈن ایسٹ، دھوبی گھاٹ،کھارادر، لیاری، کیماڑی اور کلفٹن میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کئی مضافاتی علاقوں میں پوری رات بجلی نا ہونے کی شکایات ہیں، لوڈشیدنگ سے تنگ شہریوں نے گارڈن روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پریشر کم ہونے کے باعث گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ بند کرنا پڑے جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگاواٹ کم ہوگئی ہے۔