LIVE

پانی کی بوتلیں بیچنے والا شخص جس نے ارب پتی جیک ما کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
September 25, 2020
 

فوٹو: فائل 

پانی کی بوتلیں بیچنے والے ژونگ شنشان نے دولت میں علی بابا کے بانی اور چین کے امیر ترین شخص جیک ما کو پیچھے چھوڑ  دیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ژونگ شنشان کے اثاثوں کی مالیت 58.7 ارب ڈالرز ہے۔

ژونگ شنشان نے اپنی کمپنی ’نونگفو اسپرنگ‘ کی بنیاد 1996 میں صوبے ژی جیانگ میں رکھی تھی اور اب یہ چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر ہیں۔

نونگفو اسپرنگ کے مالک ژونگ شنشان سے قبل چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں علی بابا کے مالک جیک ما سرفہرست تھے۔

ژونگ نونگفو بیجنگ وانٹائی بائیوولوجیکل فارمیسی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین بھی ہیں جو ادویات تیار کرنے والی کمپنی ہے۔

اب چین کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے والے ژونگ نونگفو کا شمار ایشیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پہلے نمبر پر بھارت کے مکیش امبانی کا نام ہے۔