LIVE

یوکرین میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
September 26, 2020
 

یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق طیارے میں ائیر فورس کیڈٹس سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں کیڈٹس بھی شامل ہیں جب کہ کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

جلتے ہوئے طیارے اور لوگوں کے نکلنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی  ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔