LIVE

نئی کورونا پابندیوں کیخلاف لندن کے شہری سڑکوں پر آگئے، پولیس سے جھڑپیں

ویب ڈیسک
September 26, 2020
 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف لندن کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج سے روکنے پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پانی کی بوتلیں پھینکیں۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں 3 مظاہرین اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ 10 مظاہرین کوگرفتار کرلیا گیا۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے سماجی فاصلے کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی اس لیے پولیس کو مظاہرہ ختم کرانا پڑا۔

لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا— فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے انگلینڈ میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

نئی پابندیوں کے تحت کھلے آسمان تلے اور ایک ہی چھت تلے 6 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے تاہم مظاہرین کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن ان کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ضروری ہے۔

گذشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے انگلینڈ میں سخت پابندیوں کا اعلان کیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے  سماجی فاصلےکا خیال نہیں رکھا جب کہ بہت کم تعداد میں مظاہرین نے ہی ماسک پہن رکھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں 3 مظاہرین اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ 10 مظاہرین کوگرفتار کرلیا گیا— فوٹو: اے ایف پی


نئی پابندیوں کے تحت کھلے آسمان تلے اور ایک ہی چھت تلے 6 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے تاہم مظاہرین کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن ان کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ضروری ہے— فوٹو: اے ایف پی


رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے سماجی فاصلےکا خیال نہیں رکھا جب کہ بہت کم تعداد میں مظاہرین نے ہی ماسک پہن رکھے تھے— فوٹو: اے ایف پی


برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین نئی حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں— فوٹو: اے ایف پی