LIVE

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 28, 2020
 

100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 

10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 4 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر ہے۔