LIVE

ہدف پر گرینیڈ سے حملے کی صلاحیت والا ڈرون

ویب ڈیسک
October 03, 2020
 

چین نے  ایک ملٹری ڈرون تیار کر لیا ہے جو  اپنے ہدف پر گرنیڈ سے حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا یہ نیا چھوٹا اور ہلکا فائٹر ڈرون مختلف مشن سر انجام دے سکتا ہے، یہ سرد اور گرم موسم میں 19 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ملٹری ڈرون  25 کلو گرام تک وزن بھی اٹھا سکتا ہے جب کہ یہ 35 گھنٹے تک لگاتار پرواز بھی کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چین کا یہ نیا ڈرون جنوبی چین میں جنگی مشقوں میں حصہ لے چکا ہے تاہم اس ڈرون کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔