LIVE

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 07, 2020
 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قدر 29 ڈالر کم ہوکر 1884 ڈالر فی اونس ہے،فوٹو:فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 256 روپے سستا ہو کر 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قدر 29 ڈالر کم ہوکر 1884 ڈالر فی اونس ہے۔

روپے کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں  روپے کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 163 اعشاریہ 97 پیسے کا ہوگیا ہے۔