کاروبار
Time 06 اکتوبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی

ملک میں سونے کی قیمت میں اب تیزی سے اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز بھی 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 97 ہزار 136 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 7 ڈالر اضافے سے 1913 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزید خبریں :