LIVE

گلوکارہ صنم ماروی عدالت میں بچوں کو دیکھنے کیلئے روتی رہیں

ویب ڈیسک
October 10, 2020
 

فائل فوٹو: صنم ماروی

لاہور: گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کے باہر روتی رہیں۔

گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کررکھا ہے جس سلسلے میں وہ عدالت میں پیش ہوئیں لیکن ان کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے۔

سابق شوہر کی جانب سے بچوں کو نہ لانے پر صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کیلئے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

صنم ماروی کا کہنا تھا کہ بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کواپنے پاس رکھا ہوا ہے۔