LIVE

وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں: وزیراعظم

ویب ڈیسک
October 12, 2020
 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباکے باوجود ہماری معیشت کے لیے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ستمبر 2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچیں جو گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد جب کہ اگست 2020 سے 9 فیصد زیادہ ہیں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ الحمدللہ، یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالرز سے زیادہ رہیں۔