LIVE

ناسا کے اسپیس ایکس مشن کی روانگی مؤخر

ویب ڈیسک
October 12, 2020
 

فوٹو: فائل

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کچھ تکنیکی مسائل کے باعث اسپیس ایکس کریو ون مشن کی روانگی کو مؤخر کر دیا۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے لیے بھیجے جانے والے والے مشن کو فیلکن 9 راکٹ کے انجن گیس جنریٹر میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے موخر کیا گیا ہے۔

اسپیس ایکس مشن کریو ون اب نومبر کے درمیان میں خلا میں بھیجا جائے گا جس میں ناسا کے تین خلا نورد اور جاپان کی اسپیس ایجنسی کا ایک خلا نورد شامل ہو گا۔