LIVE

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
October 14, 2020
 

افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کمانڈوز کو اتارنے کے بعد زخمیوں کو لے جا رہے تھے، حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

طلوع نیوز کے مطابق ایک ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

ہلمند صوبے کے ترجمان عمر زوک نے حادثے کی تصدیق کی تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں بھی افغان صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔